2026-04-09
مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق امیدوار اسمبلی ثمر سراج چوہدری نے ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کے مؤثر سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں ثمر سراج چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے نہایت اہم اور مثبت کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی بصیرت افروز قیادت اور جنرل عاصم منیر کی حکمت عملی نے پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے خطے میں امن، استحکام اور مذاکرات کا داعی رہا ہے، اور موجودہ پیش رفت اسی پالیسی کا تسلسل ہے۔ ثمر سراج چوہدری نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ جنگ بندی مستقل امن کی بنیاد ثابت ہوگی۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ فخر ہے اور پوری قوم اپنی قیادت کے ساتھ کھڑی ہے
ID: af234bf2-abc6-4be5-939b-3a42345bd15b
Created: 2026-04-09T21:04:01.423Z