Free English Text to Speech

e4181d0d-dfca-4594-8ffa-fe0ecbad8002

Toh solution kya hai....? Dopamine Detox. Matlab... kuch time ke liye... in sab cheezо se door rehna... jo fast dopamine deti hain. Phone. Social media. Netflix. Junk food. Aur uski jagah... slow dopamine wali cheezein karo. Walk pe jao. Kitaab padho. Koi instrument seekho. Kisi se baat karo — real mein. Pehle dho-teen din bahut mushkil lagenge. Brain maangega screen. Par ek hafte baad... tum notice karoge... focus better hai. Neend achhi hai. Real cheezein enjoy ho rahi hain. Yeh magic nahi hai. Yeh science hai.

Use these settings →

2026-03-21

e4181d0d-dfca-4594-8ffa-fe0ecbad8002

ID: a19befb5-97f1-46cd-8c24-69817060921b

Created: 2026-03-21T15:55:48.903Z

More Shares

4e5be00e-4941-4f11-b589-274ba58fd0b5

ایک طرف فوج کے کم و بیش دو ہزار آدمیوں کے لیے کھانا چنا گیا تھا اور اُن سے ذرا دور صلاح الدین ایوبی اور دیگر بڑے مہانوں کے کھانے کا انتظام تھا۔ سینکڑوں سالم دنبے اور بکرے، اونٹوں کی سالم رانیں اور ہزاروں مرغ روسٹ کیے گئے تھے۔ دیگر لوازمات کا کوئی شمار نہ تھا اور سپاہیوں کے سامنے شراب کے چھوٹے چھوٹے مشکیزے اور صراحیاں رکھ دی گئی تھیں ۔ سپاہی کھانے اور شراب پر ٹوٹ پڑے ۔ غٹاغٹ شراب چڑھانے گئے اور معرکہ آرائی ہونے لگی ۔ صلاح الدین ایوبی یہ منظر دیکھ رہا تھا اور خاموش تھا۔ اس کے چہرے پر کوئی ایسا تاثر نہیں تھا جو یہ ظاہر کرتا کہ وہ کیا سوچ رہا ہے۔ اُس نے ناجی سے صرف اتنا پوچھا " پچاس ہزار فوج میں سے آپ نے یہ سپاہی دعوت کے لیے کس طرح منتخب کیے تھے ؟ کیا یہ آپ کے بدترین سپاہی ہیں ؟“ " نہیں امیر مصر ! " ناجی نے غلامانہ لہجے میں جواب دیا۔ یہ دو ہزار عسکری میرے بہترین آدمی ہیں ۔ آپ نے ان کے مظاہرے دیکھے ہیں ۔ ان کی بہادری دیکھی ہے ۔ میدان جنگ میں یہ جس جانبازی کا مظاہرہ کریں گے وہ آپ کو حیران کر دے گا ۔ آپ ان کی بد تمیزی کو نہ دیکھیں ۔ یہ آپ کے اشارے پر جانیں قربان کر دیں گے ۔ میں انہیں کبھی کبھی کھلی چھٹی دے دیا کرتا ہوں تاکہ مرنے سے پہلے دنیائے رنگ وبو سے پورا پورا لطف اٹھا لیں " صلاح الدین ایوبی نے اس استدلال کے جواب میں کچھ بھی نہ کہا ۔ ناجی جب دوسرے مہمانوں کی طرف متوجہ ہوا تو صلاح الدین ایوبی نے علی بن سفیان سے کہا میں جو دیکھنا چاہتا تھا، وہ دیکھ لیا ہے ۔ یہ سوڈانی عسکری شراب اور ہنگامہ آرائی کے عادی ہیں ۔ تم کہتے ہو کہ ان میں جذبہ نہیں ۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ ان میں کردار بھی نہیں ۔ اس فوج کو اگر تم میدان جنگ میں لے گئے تو یہ لڑنے کی بجائے اپنی جان بچانے کی فکر کرے گی اور مال غنیمت لوٹے گی اور مفتوح کی عورتوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کرے گی۔ اس کا علاج یہ ہے ۔ علی بن سفیان نے کہا کہ آپ نے مختلف خطوں سے جو فوج تیار کی ہے ، انہیں ناجی کے اس پچاس ہزار سوڈانی لشکر میں مدغم کر دیا جائے۔ برے سپاہی اچھے سپاہیوں کے ساتھ مل جل کر اپنی عادتیں بدل دیا کرتے ہیں ؟ صلاح الدین ایوبی مسکرایا اور علی سے کہا " تم یقیناً میرے دل کا راز جانتے ہو۔ میرا منصوبہ یہی ہے جو میں ابھی تمہیں نہیں بتانا چاہتا تھا ۔ کسی سے اس کا ذکر نہ کرنا

"4e5be00e-4941-4f11-b589-274ba58fd0b5"

← Return to Studio