اس نے ہکلانے کے لہجے میں کہا۔ قابلِ صد احترام امیرا کیا یہ حکم آپ نے جاری کیا ہے کہ س

اس نے ہکلانے کے لہجے میں کہا۔ قابلِ صد احترام امیرا کیا یہ حکم آپ نے جاری کیا ہے کہ سوڈانی محافظ فوج کی پچاس ہزار نفری مصر کی اس فوج میں مدغم کر دی جائے جو حال ہی میں تیار ہوئی ہے ؟" ہاں ناجی ! " صلاح الدین ایوبی نے تحمل سے جواب دیا۔ ” میں نے کل سارا دن اور رات کا کچھ حصہ صرف کرکے اور بڑی گہری سوچ وبچار کے بعد یہ فصیلہ تحریر کیا ہے کہ جس فوج کے تم سالار ہو اسے مصر کی فوج میں اس طرح مدغم کر دیا جائے کہ ہر دستے میں سوڈانیوں کی نفری صرف دس فی صد ہو اور تمہیں یہ حکم بھی مل چکا ہوگا کہ تم اب اس فوج کے سالار نہیں ہو گے تم فوج کے مرکزی دفتر میں آجاؤ گے ۔ "عالی مقام ! ناجی نے کہا " مجھے کس جرم کی سزادی جارہی ہے ؟“ "اگر تمہیں یہ فیصلہ پسند نہیں تو فوج سے الگ ہو جاؤ " صلاح الدین ایوبی نے کہا ۔ "معلوم ہوتا ہے میرے خلاف سازش کی گئی ہے۔ ناجی نے کہا : آپ کے بلند دماغ اور گہری نظر کو چھان بین کرلینی چاہئے۔ مرکز میں میرے بہت سے دشمن ہیں ۔ "میرے دوست ! " صلاح الدین ایوبی نے کہا " میں نے یہ فیصلہ صرف اس لیے کیا ہے کہ میری انتظامیہ اور فوج سے سازشوں کا خطرہ ہمیشہ کے لیے نکل جائے اور میں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ فوج میں کسی کا عہدہ کتنا ہی اونچا کیوں نہ ہو اور کوئی کتنا ہی ادنی کیوں نہ ہو وہ شراب نہ پیئے ، ہلڑ بازی نہ کرے اور فوجی جشنوں میں ناچ گانے نہ ہوں ؟ "لیکن عالی جاہ ! ناجی نے کہا " میں نے حضور سے اجازت لے لی تھی ۔ اور میں نے شراب اور ناچ گانے کی اجازت صرف اس لیے دی تھی کہ اس فوج کو اس کی اصل حالت میں دیکھ سکوں جسے تم ملتِ اسلامیہ کی فوج کہتے ہو۔ میں پچاس ہزار نفری کو برطرف نہیں کر سکتا۔ مصری فوج میں اسے مدغم کرکے اس کے کردار کو سدھار دوں گا اور یہ بھی سن لو کہ ہم میں کوئی مصری ، سوڈانی شامی اور عجمی نہیں ہے ۔ ہم مسلمان ہیں ۔ ہمارا جھنڈا ایک اور مذہب ایک ہے " "امیر عالی مرتبت - آپ نے یہ تو سوچا ہوتا کہ میری حیثیت کیا رہ جائے گی ؟ "جس کے تم اہل ہو " صلاح الدین ایوبی نے کہا اپنے ماضی پر خود ہی نگاہ ڈالو ۔ ضروری نہیں کہ اپنی کارستانیوں کی داستان مجھ سے سنو ..... فوراً واپس جاؤ ۔ اپنی فوج کی نفری، سامان ، جانوروں ، سامان خورد و نوش وغیرہ کے کاغذات تیار کر کے میرے نائب کے حوالے کردو ۔ سات دن کے اندر اندر میرے حکم کی تعمیل مکمل ہو جائے "

More Urdu Voice Samples

gemini-2.5-pro-tts:Achird

اس نے ہکلانے کے لہجے میں کہا۔ قابلِ صد احترام امیرا کیا یہ حکم آپ نے جاری کیا ہے کہ س

اس نے ہکلانے کے لہجے میں کہا۔ قابلِ صد احترام امیرا کیا یہ حکم آپ نے جاری کیا ہے کہ سوڈانی محافظ فوج کی پچاس ہزار نفری م

gemini-2.5-pro-tts:Achird

وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہی

وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہیں تھی ، عیسائی بھی نہیں تھی ۔ جیسا

Classic

“Raat ke 11:47 baj rahe thay

“Raat ke 11:47 baj rahe thay. Flight PK-742, 30,000 feet par” “Cabin mein halki si roshni thi. Log so rahe thay.” “Aariz

onyx

The hearing begins with the defense attorney making a request that could change every

The hearing begins with the defense attorney making a request that could change everything. The attorney asks the judge

onyx

The hearing begins with the defense attorney making a request that could change every

The hearing begins with the defense attorney making a request that could change everything. The attorney asks the judge

gemini-2.5-pro-tts:Achird

وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہی

وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہیں تھی ، عیسائی بھی نہیں تھی ۔ جیسا

← Return to Studio