ناجی نے کچھ کہنا چاہا لیکن صلاح الدین التوبی ملاقات کے کمرے سے نکل گیا۔ یہ بات ناجی ک

ناجی نے کچھ کہنا چاہا لیکن صلاح الدین التوبی ملاقات کے کمرے سے نکل گیا۔ یہ بات ناجی کے خفیہ حرم میں بھی پہنچ گئی تھی کہ ذوکوئی کو امیر مصر نے رات بھر کا شرف باریابی بخشا ہے ۔ ذوکوئی کے خلاف حسد کی آگ پہلے ہی پھیلی ہوئی تھی۔ اسے آئے ابھی بہت تھوڑا عرصہ گزرا تھا لیکن ناجی پہلے روز سے ہی اسے اپنے ساتھ رکھنے لگا تھا۔ اسے ذرا سی دیر کے لیے بھی اپنے اس حرم میں نہیں جانے دیا تھا جہاں اس کی دلپسند ناچنے والی جوان لڑکیاں رہتی تھیں۔ ذوکوئی کو اس نے الگ کمرہ دیا تھا ۔ انہیں یہ تو معلوم نہ تھا کہ ناجی اسے صلاح الدین ایوبی کو موم . کرنے کی ٹرینینگ دے رہا ہے اور وہ کسی بہت بڑے تخریبی منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ یہ رقاصائیں یہ دیکھ کر جل بھن گئی تھیں کہ ذوکوٹی نے ناجی پر قبضہ کر لیا ہے اور اس کے دل میں اُن کے خلاف نفرت پیدا کر دی ہے ۔ حرم کی دو لڑکیاں ذوکوئ کو ٹھکانے لگانے کی سوچتی رہتی تھیں ۔ اب انہوں نے دیکھا کہ ذوکوئی کو امیر مصر نے بھی اتنا پسند کیا ہے کہ اسے رات بھر اپنے خیمے میں رکھا ہے تو وہ پاگل سی ہو گئیں اسے ٹھکانے لگانے کا واحد طریقہ قتل تھا۔ قتل کے دو ہی طریقے ہو سکتے تھے۔ زہر یا کرائے کا قاتل جو اسے سوتے میں قتل کر آئے۔ دونوں طریقے ممکن نہیں تھے کیونکہ ذوکوئی باہر نہیں نکلتی تھی اور زہر دینے کے لیے اس تک رسائی نہیں ہو سکتی تھی۔ ان دونوں نے حرم کی سب سے زیادہ چالاک ملازمہ کو اعتماد میں لے رکھا تھا۔ اُسے انعام و اکرام دیتی رہتی تھیں ۔ جب حسد کی انتہانے اُن کی آنکھوں میں خون اتار دیا تو انہوں نے اس ملازمہ کو منہ مانگے انعام کا لالچ دے کر اپنا مدعا بیان کر دیا ۔یہ ملازمہ بڑی خرانٹ اور منجھی ہوئی عورت تھی ۔ اس نے کہا کہ سالار کی رہائش گاہ میں جاکر ذوکوئی کو زہر دینا ممکن نہیں ۔ موقع محل دیکھ کر اسے خنجر سے قتل کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے لیے وقت چاہئے۔ اُس نے وعدہ کیا کہ وہ ذوکوئی کی نقل و حرکت پر نظر رکھے گی ۔ ہو سکتا ہے کوئی موقعہ نکل آئے ۔ اس جرائم پیشہ عورت نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی موقعہ نہ نکلا تو حشیشین کی مدد حاصل کی جائے گی مگر وہ معاوضہ بہت زیادہ لیتے ہیں ۔ دونوں لڑکیوں نے اسے یقین دلایا کہ وہ زیادہ سے زیادہ معاوضہ دینے کو تیار ہیں۔ ناجی بے حد غصے کے عالم میں اپنے کمرے میں ٹہل رہا تھا۔ ذوکوئی اُسے ٹھنڈا کرنے کی بہت کوشش کر چکی تھی لیکن اس کا غصہ بڑھتا جا رہا تھا

More Urdu Voice Samples

gemini-2.5-pro-tts:Achird

ناجی نے کچھ کہنا چاہا لیکن صلاح الدین التوبی ملاقات کے کمرے سے نکل گیا۔ یہ بات ناجی ک

ناجی نے کچھ کہنا چاہا لیکن صلاح الدین التوبی ملاقات کے کمرے سے نکل گیا۔ یہ بات ناجی کے خفیہ حرم میں بھی پہنچ گئی تھی کہ

gemini-2.5-pro-tts:Achird

وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہی

وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہیں تھی ، عیسائی بھی نہیں تھی ۔ جیسا

Classic

“Raat ke 11:47 baj rahe thay

“Raat ke 11:47 baj rahe thay. Flight PK-742, 30,000 feet par” “Cabin mein halki si roshni thi. Log so rahe thay.” “Aariz

onyx

The hearing begins with the defense attorney making a request that could change every

The hearing begins with the defense attorney making a request that could change everything. The attorney asks the judge

onyx

The hearing begins with the defense attorney making a request that could change every

The hearing begins with the defense attorney making a request that could change everything. The attorney asks the judge

gemini-2.5-pro-tts:Achird

وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہی

وہ مراکش کی ایک رقاصہ تھی۔ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس کا مذہب کیا تھا۔ وہ مسلمان نہیں تھی ، عیسائی بھی نہیں تھی ۔ جیسا

← Return to Studio