"کچھ عرصے بعد یہ فرقہ 'قاتلوں کا گروہ' کے نام سے مشہور ہوگیا۔ یہ لوگ سیاسی قتل کے ماہر تھے اور زہر بھی استعمال کرتے تھے، جو حسین لڑکیوں کے ہاتھوں شراب میں دیا جاتا تھا۔ بہت مدت تک یہ فرقہ اسی مقصد کے لیے استعمال ہوتا رہا۔ اس کے پیروکار 'فدائی' کہلاتے تھے۔ صلاح الدین ایوبی کو نہ حسین لڑکیوں سے دھوکا دیا جا سکتا تھا نہ شراب سے، وہ ان دونوں سے نفرت کرتا تھا۔ اُسے قتل کرنے کا بس ایک ہی طریقہ تھا کہ اس پر قاتلانہ حملہ کیا جائے۔ اُس کے محافظوں کی موجودگی میں اس پر حملہ کرنا ممکن نہ تھا۔ دو حملے ناکام ہو چکے تھے۔
Use these settings →2026-03-28
bbf78e8c-13d5-4119-84d9-3a6f98ae9dca
ID: 764d7664-e8b5-4440-8310-a1db05baa976
Created: 2026-03-28T02:31:35.577Z