Free Urdu Text to Speech

یہ ویڈیو صرف اٹھائیس (28) سیکنڈ کی ہے… براہِ کرم صرف 28 سیکنڈ رک کر اسے آخر تک ضرور دیکھیں

2026-04-09

یہ ویڈیو صرف اٹھائیس (28) سیکنڈ کی ہے… براہِ کرم صرف 28 سیکنڈ رک کر اسے آخر تک ضرور دیکھیں۔ یہ منظر تحصیل دریاخان کے علاقے زہرانیاں والا کی مین روڈ کا ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک رکشہ کیچڑ میں بری طرح پھنسا ہوا ہے اور لوگوں کو مل کر اسے دھکا لگا کر نکالنا پڑ رہا ہے۔ سوچیں اگر اسی وقت کسی مریض کو ہسپتال لے جانا ہو، کسی بچے کو سکول جانا ہو یا کسی بزرگ کو گزرنا ہو تو وہ کیسے گزرے گا؟ محترم اسسٹنٹ کمشنر دریاخان، ڈپٹی کمشنر بھکر اور ہائی ویز و سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ سے مودبانہ درخواست ہے کہ اس مسئلے پر فوری توجہ دیں۔ اہلِ علاقہ کے دوست احباب سے گزارش ہے کہ اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ آواز متعلقہ حکام تک پہنچ سکے۔ کلیم اللہ خان اہلِ علاقہ، زہرانیاں والا

ID: 738201cd-f910-4781-b438-07f921b6d1d0

Created: 2026-04-09T10:30:59.667Z

More Shares

← Return to Studio