chirp3-hd:Kore
Use these settings →2026-04-07
آج کے دور میں جب معاشرہ نمود و نمائش، بے حسی، مادہ پرستی اور ذاتی مفادات کے مسائل سے دوچار ہو چکا ہے، ایسے میں صرف معاشی انصاف کو فروغ دینا ہی نہیں بلکہ روحانی و اخلاقی پاکیزگی کو بھی زندہ رکھنا ہے۔ مزید یہ کہ انفاق انسان کی شخصیت پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔یہ انسان میں شکرگزاری پیدا کرتا ہے، اسے دنیا کی محبت سے آزاد کرتا ہے اور آخرت کی فکر سے جوڑتا ہے۔ جو شخص اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا عادی ہو جائے، اس کے اندر ایک خاص سکون اور اطمینان پیدا ہو جاتا ہے، جو کسی اور چیز سے حاصل نہیں ہو سکتا۔ آخری پہلو یہ سمجھنا ہوگا کہ انفاق فی سبیل اللہ محض ایک نیکی نہیں بلکہ ایک اجتماعی ضرورت ہے۔یہ دل کو نرم کرتا، معاشرے کو محفوظ بناتا ہے. اگر ہم اس تعلیم کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں تو نہ صرف دنیا میں فلاح حاصل ہوگی بلکہ آخرت میں بھی کامیابی ہمارا مقدربنے گی
ID: 53b0e74e-9306-4458-8bfe-e64574598718
Created: 2026-04-07T10:42:37.333Z