Free English Text to Speech

042e78a3-109c-464e-ad21-ef527e3b5691

2026-03-22

042e78a3-109c-464e-ad21-ef527e3b5691

ID: 4aedf4e2-9e53-4829-8e66-b928a5ba9b80

Created: 2026-03-22T03:17:42.638Z

More Shares

24f62ff3-a386-4cf5-a719-c4ab5e6c1495

میں یہاں چھپنے نہیں آئی تھی… میں خود کو ڈھونڈنے آئی تھی۔ "میرا نام… sara ہے۔" "اور شاید پہلی بار… میں واقعی خود سے مل رہی ہوں۔" "کالج میں سیمسٹر بریک تھی… اور مجھے لگا، مجھے شور سے نہیں… خود سے تھوڑی دوری چاہیے۔" "اسی لیے میں یہاں آ گئی… اس جنگل کے بیچ… ایک چھوٹے سے ٹری ہاؤس میں… صرف ایک ہفتے کے لیے۔" "میں اکیلی رہنا چاہتی تھی… لوگوں سے نہیں… اپنے خیالات سے بات کرنے کے لیے۔" "آج یہاں بارش ہو رہی ہے…" "ہر بوند جیسے دل کو چھو رہی ہے…" "یہاں عجیب سا سکون ہے… ایسا جو لفظوں میں نہیں آتا۔" "صبح میں کتاب پڑھتی ہوں…" "کبھی خود ہی کھانا بناتی ہوں…" "اور پھر بس… جنگل میں چلتی رہتی ہوں… بغیر کسی منزل کے۔" "یہ خاموشی… مجھے ڈراتی نہیں… بلکہ مجھے سمجھتی ہے۔" "یہ جگہ… بہت خوبصورت ہے…" "ایسا لگتا ہے جیسے دنیا کے شور سے دور… کسی خواب میں آ گئی ہوں۔" "شاید… اگلی چھٹیوں میں بھی یہاں آؤں گی…" "کیونکہ یہاں آ کر… مجھے خود میں سکون ملتا ہے۔" "قدرت عجیب ہے…" "یہ ہمیں کچھ نہیں دیتی… مگر پھر بھی سب کچھ دے دیتی ہے۔" "بس… شرط یہ ہے کہ ہم رک کر اسے محسوس کریں۔"

"24f62ff3-a386-4cf5-a719-c4ab5e6c1495"

d40c5efc-c120-44e1-90bd-0f7927b6d082

انہوں نے حرم کی خادمہ عورتوں میں سے ایک کو اعتماد میں لینا شروع کر دیا۔ وہ اس کے ہاتھ ذوکوئی کو زہر دینا چاہتی تھیں ۔ علی بن سفیان نے صلاح الدین ایوبی کا محافظ دستہ بدل دیا ۔ یہ سب امیر مصر (وائسرائے) کے پرانے باڈی گارڈ تھے ۔ اُن کی جگہ اُس نے ان سپاہیوں میں سے باڈی گارڈز کا رستہ تیار کر دیا جو نئی بھرتی میں آئے تھے۔ یہ جانبازوں کا منتخب دستہ تھا جو سپاہ گری میں بھی تاک تھا اور جذبے کے لحاظ سے اس کا ہر سپاہی مرد حر تھا ۔ ناجی کو یہ تبدیلی بالکل پسند نہیں تھی لیکن اس نے صلاح الدین ایوبی کے سامنے اس تبدیلی کی بےحد تعریف کی اور اس کے ساتھ ہی درخواست کی کہ صلاح الدین ایوبی اس کی دعوت قبول کرلے ۔ ایوبی نے اسے جواب دیا کہ وہ ایک آدھ دن میں اُسے بتائے گا کہ وہ کب دعوت قبول کر سکے گا ۔ اس کے جانے کے بعد صلاح الدین ایوبی نے علی بن سفیان سے مشورہ لیا کہ وہ دعوت پر کب جائے ۔ علی نے اُسے مشورہ دیا کہ اب وہ کسی بھی روز دعوت قبول کر لے ۔ دوسرے ہی دن صلاح الدین ایوبی نے ناجی کو بتایا کہ وہ کسی بھی رات دعوت پر آ سکتا ہے ۔ ناجی نے تین روز بعد کی دعوت دی اور بتایا کہ یہ دعوت کم اور جشن زیادہ ہو گا اور یہ جشن شہر سے دور صحرا میں مشعلوں کی روشنی میں منایا جائے گا ۔ ناچ گانے کا انتظام ہو گا ۔ باڈی گارڈز کے گھوڑا سوار اپنے کرتب دکھائیں گے ۔ شمشیر زنی اور بغیر ہتھیاروں کی لڑائی کے مقابلے ہوں گے اور صلاح الدین ایوبی کو رات وہیں قیام کرایا جائے گا۔ رہائش کے لیے خیمے نصب ہوں گے ... صلاح الدین ایوبی پروگرام کی تفصیل سنتا رہا۔ اس نے ناچ گانے پر بھی اعتراض نہ کیا۔ ناجی نے ڈرتے جھجھکتے کہا۔ فوج کے بیشتر سپاہی جو مسلمان نہیں یا جو ابھی نیم مسلمان ہیں کبھی کبھی شراب پیتے ہیں ۔ وہ شراب کے عادی نہیں ۔ وہ اجازت چاہتے ہیں کہ جشن میں انہیں شراب پینے کی اجازت دی جائے ۔ آپ اُن کے کمانڈر ہیں " صلاح الدین ایوبی نے کہا ۔ آپ چاہیں تو انہیں اجازت دے دیں ۔ نہ دینا چا ہیں تو میں آپ پر اپنا حکم نہیں چلاؤں گا ۔ امیر مصر کا اقبال بلند ہو " ناجی نے غلاموں کی طرح کہا میں کون ہوتا ہوں اُس کام کی اجازت دینے والا جس کو آپ سخت نا پسند کرتے ہیں ۔ انہیں اجازت دے دیں کہ جشن کی رات ہنگامہ آرائی اور بدکاری کے سوا سب کچھ کر سکتے ہیں ۔ اصلاح الدین ایوبی نے کہا " اگر شراب پی کر کسی نے ہلا گلا کیا تو اسے سخت سزا دی جائے گی

"d40c5efc-c120-44e1-90bd-0f7927b6d082"

← Return to Studio