alloy
Use these settings →2026-02-21
مجھے خود نہیں معلوم کے میں کیسا ہوں…؟ جو جیسا سمجھ لے… بس میں ویسا ہوں…؟ مجھے خود نہیں معلوم کے میں کیسا ہوں…؟ جو جیسا سمجھ لے… بس میں ویسا ہوں… روٹھ جاتا ہوں سب سے… اور مان بھی جانا پل بھر میں… روٹھ جاتا ہوں سب سے… اور مان بھی جانا پل بھر میں… میں روٹھنے اور منانے میں… بلکل بچوں جیسا ہوں… پتہ نہیں میں کیسا ہوں۔۔۔؟ جو جیسا سمجھ لے… بس میں ویسا ہوں… کڑوا لہجہ سنتا نہیں… میٹھے دو بول پہ… بک جاؤں… کڑوا لہجہ سنتا نہیں… میٹھے دو بول پہ… بک جاؤں… تم جو کرو گے اینٹ کی باتیں… پھر میں بھی پتھر جیسا ہوں… پتہ نہیں میں کیسا ہوں۔۔۔؟ جو جیسا سمجھ لے… بس میں ویسا ہوں… تتلی کوئی نازک سی… پھول پیارے پر بیٹھے… تتلی کوئی نازک سی… پھول پیارے پر بیٹھے… تم جو بنو گر تتلی… پھر میں بھی پھولوں جیسا ہوں… پتہ نہیں میں کیسا ہوں۔۔۔؟ جو جیسا سمجھ لے… بس میں ویسا ہوں… قصہ ہیر اور رانجھے کا… تم نے تو سنا ہی ہوگا… قصہ ہیر اور رانجھے کا… تم نے تو سنا ہی ہوگا… تم جو بنو گر ہیر… پھر میں بھی رانجھے جیسا ہوں… پتہ نہیں میں کیسا ہوں۔۔۔؟ جو جیسا سمجھ لے… بس میں ویسا ہوں… وفائیں ہو جائیں بے مول جہاں… محبتوں کا پھر بھرم کیسا؟ وفائیں ہو جائیں بے مول جہاں… محبتوں کا پھر بھرم کیسا؟ تم جو بنو گر پیکرِ وفا… پھر میں بھی محبتوں جیسا ہوں… تم جو بنو گر پیکرِ وفا… پھر میں بھی محبتوں جیسا ہوں… پتہ نہیں میں کیسا ہوں۔۔۔؟ جو جیسا سمجھ لے… بس میں ویسا ہوں…
ID: 45d5c608-caf2-4478-84ac-11de29cdf48a
Created: 2026-02-21T16:17:07.116Z