Free English Text to Speech

3b8169b8-ed11-46e1-bf88-d28a17e8e309

تم نے سنا علی ! صلاح الدین نے کہا ہے یہ لوگ کہ گئے ہیں کہ ناجی کسی سے حکم لیا نہیں کرتا۔ اپنی منوایا کرتا ہے ؟" "ہاں " علی نے جواب دیا " میں نے سن لیا ہے ۔ اگر میں چہرے پہچاننے میں غلطی نہیں کرتا تو میری رائے میں باڈی گارڈ کا یہ کمانڈر جس کا نام ناجی ہے ، ناپاک ذہنیت کا انسان ہے۔ اس کے متعلق میں پہلے سے بھی کچھ جانتا ہوں۔ یہ فوج جو ہمارے خزانے سے تنخواہ لیتی ہے ، اور اصل ناجی کی ذاتی فوج ہے۔ اس نے حکومتی حلقوں میں ایسی ایسی سازشیں کی ہیں جنہوں نے انتظامی ڈھانچے کو بےحد کمزور کردیا ہے ۔ آپ کا یہ فیصلہ بالکل بجا ہے کہ فوج میں یہاں کے ہر خطے کے سپاہی ہونے چاہئیں ۔ میں آپ کو تفصیلی معلومات فراہم کروں گا۔ مجھے شک ہے کہ سوڈانی فوج ناجی کی وفادار ہے ، ہماری نہیں ۔ آپ کو اس فوج کی ترتیب اور تنظیم بدلنی پڑے گی یا ناجی کو سبکدوش کرنا پڑے گا ؟" " میں اپنی صفوں میں ہی اپنے دشمن پیدا نہیں کرتا " صلاح الدین ایوبی نے کیا۔ ناجی گھر کا بھیدی ہے ۔ اسے سبکدوش کر کے اپنا دشمن بنالینا دانشمندی نہیں

Use these settings →

2026-04-04

3b8169b8-ed11-46e1-bf88-d28a17e8e309

ID: 084c083c-39ec-4f41-8118-256f2681aecf

Created: 2026-04-04T04:11:05.550Z

More Shares

← Return to Studio