قلات میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بازار شام 8 بجے بند کر دیا گیا قلات: ایس پی قلات سید زاہد حسین شاہ کے احکامات پر ایس ایچ او سٹی عبدالمجید رئیسانی اور ایس ایچ او صدر نے پولیس نفری کے ہمراہ قلات بازار میں سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع کر دیا۔ انتظامیہ کی جانب سے قلات کے مرکزی بازار اور مارکیٹوں کو رات 8 بجے بند کرا دیا گیا جبکہ میڈیکل اسٹورز کو شہریوں کی سہولت کے پیش نظر کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Use these settings →2026-04-07
bb83fe22-8489-4e89-8d56-ec5701b7a695
ID: ef4410a3-0c77-4e3f-99d8-f9e67e5b54e5
Created: 2026-04-07T16:17:27.995Z