Free English Text to Speech

8a21beb9-5a0b-442d-929c-29e0ab627f06

قلات سے رپورٹ نائب اسرار مینگل اہم اطلاع برائے تمام پٹرول پمپ مالکان ضلع قلات۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر قلات کے احکامات کے مطابق، ضلع قلات میں ریاستی رٹ کے مکمل نفاذ کے لیے باقاعدہ آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔ ایرانی پٹرول کی سرکاری قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کی جا چکی ہے۔ اس سے ایک روپیہ بھی زیادہ وصول کرنا جرم اور خلاف قانون ہوگا۔ سوموار سے ضلع بھر میں بلا امتیاز گرینڈ آپریشن شروع ہوگا، جس میں ضلعی انتظامیہ اور قلات پولیس کی مشترکہ ٹیمیں کسی بھی پٹرول پمپ پر بغیر اطلاع چھاپہ مار سکتی ہیں۔ اگر کسی پمپ پر قیمت 280 روپے سے زیادہ پائی گئی، تو پٹرول قانونی طور پر ضبط کیا جائے گا، مالک کو ہتھکڑی لگا کر جیل بھیجا جائے گا، اور مقدمہ درج کر کے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کوئی سفارش، دباؤ یا معافی قابل قبول نہیں ہوگی۔ یہ ریاستی حکم ہے اور اس کی خلاف ورزی ریاست سے ٹکر لینے کے مترادف ہوگی۔ مالکان کو صرف ایک دن کی آخری مہلت دی جا رہی ہے۔ اپنے ریٹس فوری درست کریں، ورنہ سوموار کے بعد قانون پوری سختی سے حرکت میں آئے گا۔ یہ پیغام آخری انتباہ ہے، اس کے بعد صرف کارروائی ہوگی۔

Use these settings →

2026-04-04

8a21beb9-5a0b-442d-929c-29e0ab627f06

ID: fae27d37-3625-4d40-99bf-110aa8b69b61

Created: 2026-04-04T13:41:00.618Z

More Shares

← Return to Studio