"قلات سے خصوصی رپورٹ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات، ڈاکٹر انجم ضیاء بلوچ کی زیر نگرانی، دو روزہ RED/REC مائیکرو پلاننگ ورکشاپ کا آغاز ہو گیا۔ ورکشاپ کا پہلا دن ۲ اپریل 2026 کو ڈی ایچ کیو ٹریننگ ہال قلات میں منعقد ہوا، جس میں سال 2026 کے لیے RED/REC مائیکرو پلاننگ پر خصوصی تربیت دی گئی۔ ٹریننگ کے دوران ماسٹر ٹرینر میر بلال مینگل، ایم این ای آفیسر، نے شرکاء کو روٹین امیونائزیشن کی حکمت عملی مضبوط بنانے اور مائیکرو پلاننگ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ اس تربیتی سیشن کی نگرانی ڈی ایچ او ڈاکٹر انجم ضیاء بلوچ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال نورزی، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ، پولیو فوکل پرسن عبد الوحید مینگل اور قائم مقام ڈی ایس وی اغا عبدالسلام نے کی۔ مزید برآں، صوبائی مانیٹر محمد حیات مینگل نے تربیتی عمل کا جائزہ لیا، شرکاء کو قیمتی تجاویز دیں اور بہتر مائیکرو پلاننگ کے لیے عملی کام پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت کی۔ تربیت میں تحصیل قلات کے ۲۵ ویکسینیٹرز نے شرکت کی، اور یہ تربیتی سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا۔"
Use these settings →2026-04-04
b8aecbf4-6f8f-4050-9a05-ff6ae5c069bf
ID: f8564e80-f2da-4587-bfc6-0dde21843e30
Created: 2026-04-04T11:47:06.240Z