Laomedeia
Use these settings →2026-04-08
قلات ۔پولیومہم کی تیاریوں سے متعلق ریڈینس میٹنگ زیر صدارت ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی منعقد ہوا۔رپورٹ نائب اسرار مینگل اجلاس میں DHO ڈاکٹرانجم بلوچ DM پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ڈبلیو ایچ او قلات کے ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر DPOڈاکٹر مجتبی باجوئی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی ایچ او نے ڈپٹی کمشنر کو آنے والے پولیو مہم کی تیاریوں مائکروپلان روٹ میپ پولیو ٹیموں کی تشکیل ٹیم ٹریننگ مانیٹرنگ آفیسران کی ٹریننگ سمیت درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنرمنیراحمددرانی نے کہاکہ پولیو ایک قومی مہم ہے اسے کامیاب بنانے کے لیئے مل کر کام کرناہے مہم میں کسی قسم کی کوتاہی براشت نہیں کیاجائیگا۔
ID: ec8c2a20-88ef-4e68-b3d3-dd5baecf2f10
Created: 2026-04-08T10:23:31.457Z