انفاق فی سبیل اللہ معاشرے کے تطہیر اور روح کی بالیدگی اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے جو نہ صرف عبادات بلکہ معاشرتی، معاشی اور اخلاقی پہلوؤں کی بھی رہنمائی کرتا ہے۔ اپنی تعلیمات میں ایک نہایت اہم اور بنیادی تصور انفاق فی سبیل اللہ کا ہے، جس کا مطلب ہے اللہ کی رضا کے لیے اپنے مال کو خرچ کرنا۔ یہ صرف مالی لین دین نہیں بلکہ ایک روحانی عمل ہے، جو انسان کے دل کو بخل اور حرص سے پاک کرتا ہے اور اسے ایثار، ہمدردی اور قربانی جیسے اعلیٰ اوصاف سے مزین کرتا ہے۔ قرآنِ مجید میں متعدد مقامات پر انفاق کی ترغیب دی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جو لوگ اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں، ان کی مثال اس دانے کی سی ہے جس سے سات بالیں اگیں اور ہر بالی میں سو دانے ہوں۔ یہ تمثیل اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ اللہ کے ہاں خرچ کیا گیا مال ضائع نہیں ہوتا بلکہ کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ انفاق فی سبیل اللہ کا دائرہ صرف زکوٰۃ تک محدود نہیں بلکہ صدقاتِ خیرات، ضرورت مندوں کی مدد، تعلیم، صحت اورسماجی انصاف کو فروغ دینے کی ہر کوشش بھی اس کا حصہ ہے نبی کریم ﷺ نے بھی انفاق کی بڑی فضیلت بیان فرمائی ہے آپ ﷺ کا ارشاد ہے کہ صدقہ دینے سے مال کم نہیں ہوتا بلکہ اللہ اس میں برکت عطا فرماتا ہے۔ یہ تعلیم اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اسلامی معاشرہ صرف افراد کی ذاتی خوشحالی کا نہیں بلکہ اجتماعی فلاح کا بھی خواہاں ہے، جہاں صاحبِ حیثیت افراد اپنے وسائل کو دوسروں کے ساتھ بانٹ کر معاشرتی توازن برقرار رکھیں اور غربت و محرومی کا خاتمہ ہو۔ انفاق کی ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ یہ صرف کسی مالی کمی کو پورا کرنے کا نام نہیں بلکہ دل کی تنگی کو بھی دور کرتا ہے۔ جو شخص اللہ پر یقین رکھتے ہوئے اس کی محبت میں اپنا کچھ خرچ کرتا ہے، وہ حساب میں نہیں رہتا
Use these settings →2026-04-07
c4356835-fba9-490d-8d8f-0fa32972e574
ID: df34eea1-8e6e-42db-bdaf-b9e666f87515
Created: 2026-04-07T10:38:37.961Z