Algenib
Use these settings →2026-04-10
کیا صرف چند لمحوں کی بارش ہمارے لیے اتنی بڑی آزمائش بن سکتی ہے؟ براہِ کرم اس ویڈیو کو آخر تک ضرور دیکھیں… السلام علیکم! میرا نام کلیم اللہ ہے۔ یہ منظر تحصیل دریاخان کے علاقے زہرانیاں والا کی مین روڈ کا ہے۔ یہ وہی راستہ ہے جہاں سے روزانہ بچے سکول جاتے ہیں، بزرگ گزرتے ہیں اور لوگوں کی روزمرہ زندگی کا گزر ہوتا ہے۔ مگر جب بھی بارش ہوتی ہے، یہ سڑک کیچڑ اور پانی میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ لوگ بڑی مشکل سے یہاں سے گزرتے ہیں، کئی جگہوں پر گاڑیاں پھنس جاتی ہیں اور لوگوں کو مل کر انہیں نکالنا پڑتا ہے۔ سوچیں… اگر اسی وقت کسی مریض کو ہسپتال لے جانا ہو، جس کی حالت نازک ہو… تو کیا ہوگا؟ کیا ہم اس انتظار میں رہیں کہ کوئی قیمتی جان صرف اس سڑک کی وجہ سے خطرے میں پڑ جائے؟ محترم اسسٹنٹ کمشنر دریاخان، ڈپٹی کمشنر بھکر اور خاص طور پر صاف ستھرا پنجاب اور متعلقہ ہائی ویز و C&W ڈیپارٹمنٹ سے نہایت مودبانہ درخواست ہے کہ خدارا اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ یہ صرف ایک سڑک نہیں، یہ انسانوں کی زندگیوں کا مسئلہ ہے۔ ہم اہلِ علاقہ کئی بار کوشش کر چکے ہیں، مگر اب یہ مسئلہ ہمارے بس سے باہر ہو چکا ہے۔ اہلِ علاقہ کے نوجوانوں سے بھی درخواست ہے کہ اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ آواز حکام تک پہنچ سکے۔ شکریہ کلیم اللہ خان اہلِ علاقہ، زہرانیاں والا تحصیل دریاخان، ضلع بھکر
ID: 991777de-c67f-4f62-aef7-5c051c5ac625
Created: 2026-04-10T10:10:15.985Z