ہاں بن سفیان !" صلاح الدین ایوبی نے کہا میں جب انہیں خوش نصیب کہتا ہوں تو یہی بات معلوم نہیں کون میرے کان میں کہہ دیتا ہے جو تم نے کہی ہے۔ مگر سوچتا ہوں کہ ہم نے تاریخ کا دھارا اس موڑ پہ نہ بدلا تو ملت اسلامیہ بکھر کر وادیوں ، جنگلوں اور صحراؤں میں کھو جائے گی ۔ ملت کی خلافت تین حصوں میں بٹ گئی ہے ۔ امیر من مانی کر رہے ہیں اور صلیبیوں کے آلہ کار بنتے جا رہے ہیں ۔ مجھے یہ ڈر بھی محسوس ہونے لگا ہے کہ مسلمان اگر زندہ رہے تو وہ ہمیشہ صلیبیوں کے غلام اور آلہ کار رہیں گے ۔ وہ اسی پر خوش رہیں گے کہ زندہ ہیں مگر قوم کی حیثیت سے وہ مردہ ہوں گے ۔ ذرا نقشہ دیکھو علی ! آدھی صدی میں دیکھو ہماری سلطنت کا نقشہ کتنا سکڑ گیا ہے ۔ وہ خاموش ہو گیا ۔ سر جھکا کر ٹہلنے لگا ۔ پھر رک گیا اور سر کو جھٹک کر علی بن سفیان کو دیکھا۔ کہنے لگا ۔ " جب تباہی اپنے اندر سے اٹھے تو اُسے روکنا محال ہو جاتا ہے ۔ اگر ہماری خلافت اور امارتوں کا یہی حال رہا تو صلیبیوں کو ہم پر حملے کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی ۔ وہ آگ جس میں ہم اپنا ایمان، اپنا کردار اور اپنی قومیت سب جلا رہے ہیں اس میں صلیبی آہستہ آہستہ تیل ڈالتے رہیں گے۔ ان کی سازشیں ہمیں آپس میں لڑاتی رہیں گی .... میں شاید اپنا عزم پورا نہ کر سکوں ۔ میں شاید صلیبیوں سے شکست بھی کھا جاؤں لیکن میں قوم کے نام ایک وصیت چھوڑنا چاہتا ہوں ۔ وہ یہ ہے کہ کسی غیر مسلم پر کبھی بھروسہ نہ کرنا۔ اُن کے خلاف لڑتا ہے تو لڑ کر مر جانا، کسی غیر مسلم کے ساتھ کبھی سمجھوتہ اور کوئی معاہدہ نہ کرنا ہے۔ آپ کا لہجہ بتا رہا ہے جیسے آپ اپنے عزم سے مایوس ہو گئے ہیں ۔ علی بن سفیان نے کہا ۔ مایوس نہیں “ صلاح الدین ایوبی نے کہا۔ جذباتی ... علی ! میرا ایک حکم متعلقہ شعبے تک پہنچا دو ۔ بھرتی تیز کر دو اور کوشش کرو کہ فوج کے لیے زیادہ سے زیادہ ایسے آدمی رکھو جو جنگ کا تجربہ حاصل کر چکے ہوں ۔ ہمارے پاس اتنی لمبی تربیت کا وقت نہیں ۔ بھرتی ہونے والوں کا مسلمان ہونا لازمی قرار دے دو اور تم اپنے لیے ذہن نشین کر لو کہ ایسے جاسوسوں کا ایک دستہ تیار کرو جو دشمن کے علاقے میں جا کر جاسوسی بھی کریں اور شبخون بھی ماریں ۔ یہ جانبازوں کا دستہ ہوگا ۔ انہیں خصوصی تربیت دو ۔ ان میں یہ صفات پیدا کرو کہ اونٹ کی طرح زیادہ سے زیادہ عرصہ پیاس برداشت کر سکیں ۔ اُن کی نظریں عقاب کی طرح تیز ہوں
Use these settings →2026-04-05
941ed8e2-e3cf-4901-93f3-e7c5709a519e
ID: 8f0ecbc5-3a6e-48c0-91e6-0509300448c4
Created: 2026-04-05T06:40:17.801Z