Free English Text to Speech

c0c2fdb2-abe5-4660-94a6-01275b2a01ac

بریکنگ نیوز | قلات قلات میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بازار شام 8 بجے بند کر دیا گیا رپورٹ نائب اسرار مینگل قلات: ایس پی قلات سید زاہد حسین شاہ کے احکامات پر ایس ایچ او سٹی عبدالمجید رئیسانی اور ایس ایچ او صدر نے پولیس نفری کے ہمراہ قلات بازار میں سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع کر دیا۔ انتظامیہ کی جانب سے قلات کے مرکزی بازار اور مارکیٹوں کو رات 8 بجے بند کرا دیا گیا جبکہ میڈیکل اسٹورز کو شہریوں کی سہولت کے پیش نظر کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Use these settings →

2026-04-07

c0c2fdb2-abe5-4660-94a6-01275b2a01ac

ID: 8c3148d6-342a-4889-ac6b-01b7724be25a

Created: 2026-04-07T16:08:35.699Z

More Shares

e035eceb-166c-4c2f-84b0-eb5d985351c3

یک چھوٹے سے گاؤں میں ایک دکان دار “حسن چاچا” کی دکان بہت مشہور تھی۔ ان کی دکان میں کھانے پینے کی چیزیں، کھلونے اور سکول کا سامان ملتا تھا۔ بچے روزانہ ان کی دکان پر آتے اور خوشی سے چیزیں خریدتے۔ ایک دن ایک غریب لڑکا “علی” دکان پر آیا۔ اس کے پاس صرف چند سکے تھے۔ اس نے حسن چاچا سے کہا، “چاچا، کیا میں اس پیسے میں ایک پنسل لے سکتا ہوں؟” حسن چاچا نے مسکرا کر کہا، “بیٹا، ضرور!” اچانک علی نے اپنی آنکھوں میں آنسو لیے کہا، “میری ماں بیمار ہے اور میرے پاس دوائی کے پیسے نہیں ہیں۔” حسن چاچا نے یہ سنا تو بہت اداس ہو گئے۔ انہوں نے فوراً علی کو دوائی اور کچھ کھانا دے دیا اور کہا، “بیٹا، پیسے بعد میں دینا، پہلے اپنی ماں کا خیال رکھو۔” علی بہت خوش ہوا اور دعا دینے لگا۔ کچھ دن بعد اس کی ماں ٹھیک ہو گئی۔ علی واپس آیا اور حسن چاچا کے پیسے بھی واپس کیے اور شکریہ ادا کیا۔ حسن چاچا نے کہا، “اصل خوشی دوسروں کی مدد کرنے میں ہے۔” سبق: دوسروں کی مدد کرنا سب سے بڑی نیکی ہے

"e035eceb-166c-4c2f-84b0-eb5d985351c3"

← Return to Studio