2026-02-21
مجھے خود نہیں معلوم کے میں کیسا ہوں… جو جیسا سمجھ لے… بس میں ویسا ہوں… روٹھ جاتا ہوں سب سے… اور مان بھی جاتا پل بھر میں… میں روٹھنے اور منانے میں… بلکل بچوں جیسا ہوں… جو جیسا سمجھ لے… بس میں ویسا ہوں… کڑوا لہجہ سنتا نہیں… میٹھے دو بول پہ… بک جاؤں… تم جو کرو گے اینٹ کی باتیں… پھر میں پتھر جیسا ہوں… تتلی کوئی نازک سی… پھول پیارے پر بیٹھے… تم جو بنو پھر تتلی… میں بھی پھولوں جیسا ہوں… جو جیسا سمجھ لے… بس میں ویسا ہوں… قصہ ہیر اور رانجھے کا… تم نے تو سنا ہی ہوگا… تم جو بنو پھر ہیر… میں بھی رانجھے جیسا ہوں… جو جیسا سمجھ لے… بس میں ویسا ہوں… وفائیں ہو جائیں بے مول جہاں… محبتوں کا پھر بھرم کیسا؟ تم جو بنو پیکرِ وفا… پھر میں بھی محبتوں جیسا ہوں… مجھے خود نہیں معلوم کے میں کیسا ہوں… جو جیسا سمجھ لے… بس میں ویسا ہوں…
ID: 71bf53d4-f86e-466b-bb8c-4c9c9afca0c0
Created: 2026-02-21T11:10:07.513Z