پھر انہوں نے لگا میں ایک ایک ہاتھہ میں کر لیں اور دوسرے بازو پھیلا دیئے ۔ دونوں اطراف کے گھوڑے بالکل آمنے سامنے آگئے اور سواروں کی دونوں پارٹیاں ایک دوسری سے الجھ گئیں ۔ سواروں نے ایک دوسرے کو پکڑنے اور گھوڑے سے گرانے کی کوشش کی ۔ سب گھوڑے آگے نکل گئے تو دو سوار جو گھوڑوں سے گر پڑے تھے ریت پر قلابازیاں کھا رہے تھے ۔ ایک طرف کے ایک سوار نے دوسری طرف کے ایک سوار کو ایک بازو میں جکڑ کر اسے گھوڑے سے اُٹھا لیا تھا اور اسے اپنے گھوڑے پر ڈال کرلے جا رہا تھا۔ ہجوم نے اس قدر شور بپا کیا کہ اپنی آواز اپنے آپ کو بھی نہیں سنائی دیتی تھی۔ یہ سوار اندھیرے میں غائب ہوئے تو دونوں طرف سے چار چار اور گھوڑے آئے اور اسی طرح مقابلہ ہوا ۔ اس طرح آٹھ مقابلے ہوئے اور اس کے بعد شتر سوار آئے ۔ پھر گھوڑا سواروں اور شتر سواروں نے سواری کے متعدد کرتب دکھائے ۔ اس کے بعد تیغ زنی اور بغیر ہتھیاروں کی لڑائی کے مظاہرے ہوئے جن میں کئی ایک سپاہی زخمی ہو گئے۔ صلاح الدین ایوبی شجاعت اور بے خوفی کے ان مظاہروں اور مقابلوں میں جذب ہو کے رہ گیا تھا ۔ اُسے ایسی ہی بہادر فوج کی ضرورت تھی ۔ اس نے علی بن سفیان کے کان میں کہا " اگر اس فوج میں اسلامی جذ بہ بھی ہو تو میں صرف اسی فوج سے صلیبیوں کو گھٹنوں بٹھا سکتا ہوں “ علی بن سفیان نے وہی مشورہ دیا جو وہ پہلے بھی دے چکا تھا۔ اس نے کہا۔ اگر ناجی سے کمان سے لےلی جائے تو جذبہ بھی پیدا ہو جائے گا مگر صلاح الدین ایوبی ناجی جیسے ذہین اور تجربہ کار سالار کو سبکدوش کرنے کی بجائے سدھار کر راہ حق پر لانا چاہتا تھا۔ وہ اس جشن میں اپنی آنکھوں یہی دیکھنے آیا تھا کہ یہ فوچ کردار کے لحاظ سے کیسی ہے ۔ اسے ناجی کی اس درخواست سے ہی مایوسی ہو گئی تھی کہ اس کے سپاہی اور کماندار شراب پینا چاہتے ہیں اور ناچ گانا بھی ہوگا ۔ صلاح الدین ایوبی نے اس کی درخواست اس وجہ سے منظور کی تھی کہ وہ دیکھنا چاہتا تھا کہ یہ لشکر کس حد تک عیش و عشرت میں ڈوبا ہوا ہے ۔ بہادری ، شاہسواری اور تیغ زنی وغیرہ کے مظاہروں اور مقابلوں میں تو یہ فوج عسکری اور جنگی معیار پر پوری اترتی تھی مگر کھانے کا وقت آیا تو یہ فوج بد تمیزوں ، بلا نوشوں اور ہنگامہ پرور لوگوں کا بے قابو ہجوم بن گئی کھانے کا نظام وسیع و عریض میدان میں کیا گیا تھا۔
Use these settings →2026-04-05
1690d2f7-d723-409b-ad31-11fc9d2db820
ID: 538fa289-3b1a-4573-8916-64e25b57c2e3
Created: 2026-04-05T08:32:48.905Z