قلات سے رپورٹ نائب اسرار مینگل اہم اطلاع برائے تمام پٹرول پمپ مالکان ضلع قلات۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان ، چیف سیکریٹری ، آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر قلات کے احکامات کے مطابق، ضلع قلات میں ریاستی رٹ کے مکمل نفاذ کے لیے باقاعدہ آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔ ایرانی پٹرول کی سرکاری قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر ہے۔ اس سے ایک روپیہ بھی زیادہ وصول کرنا خلاف قانون اور جرم ہوگا۔ سوموار سے ضلع بھر میں بلا امتیاز گرینڈ آپریشن شروع ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ اور قلات پولیس کی مشترکہ ٹیمیں کسی بھی پٹرول پمپ پر بغیر اطلاع چھاپہ مار سکتی ہیں۔ قیمت 280 روپے سے زیادہ پائی گئی تو پٹرول ضبط کیا جائے گا، مالک کو ہتھکڑی لگا کر جیل بھیجا جائے گا، اور مقدمہ درج کر کے سخت کارروائی کی جائے گی۔ کوئی سفارش یا معافی قابل قبول نہیں ہوگی۔ یہ ریاستی حکم ہے اور اس کی خلاف ورزی ریاست سے ٹکر لینے کے مترادف ہوگی۔ مالکان کو صرف ایک دن کی آخری مہلت دی جا رہی ہے۔ اپنے ریٹس فوری درست کریں، ورنہ سوموار کے بعد قانون پوری سختی سے حرکت میں آئے گا۔ یہ پیغام آخری انتباہ ہے، اس کے بعد صرف کارروائی ہوگی۔ منجانب ایس پی قلات سید زاہد حسین شاہ
Use these settings →2026-04-04
dd36496f-81d8-4f11-8aa1-0cb51d015c52
ID: 37a5b903-9c64-48d3-8c61-6b4230e78540
Created: 2026-04-04T14:15:33.690Z